تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:38

کرم ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 9 شدت پسند ہلاک

اے آر وائی - کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نو شدت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ مرغاں میں سیکورٹی فورسز کی گذشتہ آٹھ گھنٹوں سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔



فورسز کی کارروائیوں کے دوران شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ زخمی ہونے والے چھ شدت پسندوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.