تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:4

حکمران ذاتی خزانے بھرنے میں لگے ہو ئے ہیں،شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -


ملتان . . . . . حضرت بہاوٴ الدین زکریا ملتانی کی درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بے شک میرے آج کئی اختلافات ہوں گے لیکن حاکم علی زرداری مرحوم کی محبت اور شفقت کا اعتراف کرتا ہوں یہ بات درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے حضرت بہاوٴ الدین زکریا ملتانی کے 772 ویں سالانہ عرس کے موقع پر زکریا کانفرنس میں خطاب کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کو اللہ تعالی جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عرس کی تقریبا ت میں دعا مانگتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں ایسی قیادت عطا فرمائے جو اس ملک اور عوام سے محبت کرے، حکمران ذاتی خزانے بھرنے میں لگے ہوئے ہیں ،ملک کا خزانہ خالی ہو چکا ہے ا،للہ ملک سے معاشی بدحالی کا خاتمہ کرے۔ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیئے گئے ہیں اور زائرین کی تلاشی لی جارہی ہے۔ عرس کی تقریبات پیر تک جاری رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.