1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:53
میمو گیٹ عدالتی کمیشن کاپہلااجلاس کل ہوگا
اے آر وائی - سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے میمو گیٹ تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس کل دن گیارہ بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکر ٹری کمیشن راجہ جواد حسن عباس نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کمیشن کا اجلاس طلب کرتے ہوئے انٹیلی جنس چیف ،حسین حقانی ،اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو بزریعہ نوٹسز اجلاس کی اطلاع دے دی ہے۔
جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے میمو سیکنڈل کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سر براہی میں سندھ اور اسلام آباد کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔