تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:47

شوکاز ملا نہ پرویز مشرف سے ملاقات کی، خورشید قصوری

اے آر وائی - سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا اُنہیں تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس نہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی خبروں میں صداقت نہیں۔



لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا مسلم لیگ ہم خیال سے بہت سے لوگ اب بھی ان سے رابطے میں ہیں جو جلد تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ۔



قصور میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سردار آصف احمد علی سے مبینہ تنازع پر سابق وزیر خارجہ کا موقف تھا پارٹی کا پارلیمانی بورڈ جو فیصلہ کرے گا انہیں منظور ہوگا ۔ انکا کہنا تھا میمو اسکینڈل پر عدالتی فیصلہ درست ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.