تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:38

بابر اعوان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

اے آر وائی - پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب جلسوں کی وجہ سے بابر اعوان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ خوشی فہمی میں مبتلا بابر اعوان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ لاہور سے جاری کردہ بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کی موت پر مٹھائیاں بانٹنے والے بابر اعوان ان کے مرنے کے بعد بھی خوش نہیں رہتے۔ پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس کو آئندہ انتخابات میں ثابت کردیں گے۔



ان کاکہنا تھا کہ پورے ملک میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے اور بابر اعوان کو ہر طرف ہرا ہرا سوج رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ بابر اعوان نہیں ہیں جو ججوں کے نام پر پیسے بٹورٹے پھریں۔ جمہوری چیمپئن جلد عوام کے کٹہرے میں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.