تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:29

گیس اور توانائی بحران: فوری و موثر حل وقت کی ضرورت

اے آر وائی - سینئروفاقی وزیر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گیس اور توانائی کے بحران کا فوری اور موثر حل وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم اور متعلقہ وفاقی وزراءاس سلسلہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔



گجرات میں چوہدری وجاہت حسین ایم این اے اور میاں عمران مسعود کے ہمراہ وفود سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صورتحال کی زیادہ خرابی کے ذمہ دار خود نام نہاد خادمِ اعلیٰ شہباز شریف ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ گیس کی تقسیم کے فارمولے اور دیگر بین الصوبائی معاہدوں پر دستخط کرتے ہوئے صوبہ کے مفادات کو اپنی سستی شہرت پر قربان کر دیا جبکہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ ایسے معائدوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے مشروط کر دیا تھا اور کوئی دباو قبول نہیں کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.