تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:11

خیبرپختونخوااسمبلی میں نمائندگی دی جائے،قبائلی عمائدین فاٹا

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی فاٹا کے عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کو خیبر پختو نخوا اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ پشاور میں اے این پی فاٹا عمائدین کا جرگہ منعقد ہواجس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں سمیت سیکٹروں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔



جرگے سے خطاب میں افرسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ فاٹا میں قیام امن کے لیے اسے قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہا افغانستان میں امن ہونے تک فاٹا سمیت ملک بھر میں امن کا قیام مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔



اس موقع پر قبائلی عمائد ین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں انگریز کا کالا قانون ایف سی آر ختم کر کے فاٹاکو خیبر پختونخواءاسمبلی میں ضم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.