تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:4

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

جنگ نیوز -


تہران . . . . . ایران نے خلیج فارس میں جنگی مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ امریکا کی جانب سے ایران کے مالیاتی اداروں پر پابندیاں سخت کرنے کے اعلان کے بعد تہران نے آبنائے ہورمز میں نیول جنگی مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ ایرانی نیوی کمانڈر سعیدی محمود موسوی نے بتایا کہ ایران نے اس میزائل کو مقامی طور پر تیار کیا ہے اور یہ کسی بھی دشمن سے مقابلہ کرنے کی صلاحت رکھتا ہے اور اسے نیوی کے جہازوں پر نصب کر دیا گیا ہے۔ 10 روزہ جنگی مشقوں کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ ایران نے اسرائیل یا امریکا جیسے دشمن کی جانب سے کسی بھی حملے کے دفاع کی مکمل تیاری کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.