1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:4
میمو اسکینڈل، کمیشن کو آزادانہ تحقیقات کرنی چاہئے، فضل کریم
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ میمو اسکینڈل حساس معاملہ کمیشن کو آزادانہ طریقے سے تحقیقات کرنی چاہئے اور عوام کو حقیقت بتانی چاہئے۔ کراچی کے قصر ناز میں حاجی حنیف طیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی مکمل طور پر بند کرنی چاہئے ، صاحبزادہ فضل کریم نے شمسی ایئر بیس واپس لینے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ فضل کریم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی سہولت کے لئے بجلی اور گیس کا مسئلہ حل کیا جائے، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کی جائے ۔ فضل کریم نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے قرضے معاف کرائے ان سے قرضے واپس لینے کے لئے قانون سازی کی جائے، ادارے اداروں سے نہ ٹکرائیں یہ خطرناک کھیل ہے، کہیں جمہوریت نہ چلی جائے۔ فضل کریم نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ نے جن ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کی تھی انھیں سامنے لایا جائے اور سی این جی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایران اور چین سے معاہدہ کیا جائے۔