1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:15
حکومتی عملداری ماننے والوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کی عمل داری تسلیم کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آج بھی تیار ہیں۔ پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ پاکستان میں پائیدار امن کا قیام افغانستان کے حالات معمول پر آنے سے مشروط ہے تاہم افغانستان، امریکہ اور پاکستان کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ میاں افتخا ر کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی قبائلیوں کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتی ہے۔ اس لئے پختون ولی کے تحت ان کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔