1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:15
خیبر پختونخوا :رات 12 بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند کرنیکا فیصلہ
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف بطور احتجاج خیبر پختونخوا کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج رات 12بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خان خٹک نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ صوبے میں تقریبا 600 اسٹیشنز ہیں جو آج رات 11بجے سے بند ہونا شروع ہو جائیں گے، یہ فیصلہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف کیا گیا ہے۔ پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، جب تک حکومت سی این جی انڈسٹری کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال جاری رہے گی۔ ان مطالبات میں گیس قیمتوں میں کمی، گیس کے کم پریشر کا خاتمہ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کی تبدیلی شامل ہیں۔