1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:26
تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، چوں چوں کا مربہ ہے، خضر حیات
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ بلکہ چوں چوں کا مربہ ہے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کو بھی کرکٹ کا میچ سمجھنے کی بھول کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کلین بولڈ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ میں بھی چیلنج دے کر کمر میں درد کا بہانہ کرکے باہر بیٹھ جایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عمران خان کو قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا۔