1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:26
جھنگ:بھوانہ میں دھند کے باعث حادثہ، 2 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
جھنگ . . . . . بھوانہ میں جھنگ روڈ کے قریب دھند کے باعث کار سڑک کے کنارے موجود گھر میں جا گھسی، جس کے باعث گھر میں سوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امین پور سے بھوانہ آتے ہوئے چک نمبر 184ج ب کے قریب ایک کار موڑ کاٹتے ہوئے ایک گھر میں جاگھسی۔ کار کی ٹکر سے کمرے کی چھت جزوی طور پر گرنے سے 2 افراد عباس اور شاہد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ کار میں سوار 2 افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ لنگرانہ پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھوانہ منتقل کردیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔