تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

سعودی عرب: مکان میں آگ لگنے سے 3پاکستانی بچیاں جاں بحق

جنگ نیوز -
طائف . . . . . سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں کمسن 3 پاکستانی بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ عرب اخبار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے مغربی شہر طائف کے العقیق نامی علاقہ میں رونما ہوا جہاں پر متعدد پاکستانی تارکین وطن مقیم تھے۔ آگ دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹے میں لے لیا۔ فائر بریگیڈز کے 3ٹینڈرز اطلاع کے 4منٹ بعد جائے حادثے پر پہنچ گئے تھے تاہم وہ وہاں پر موجود بچیوں کی جانیں بچانے میں ناکام رہی، جاں بحق ہونے والی پانچ، تین اور ایک سالہ بچیاں سگی بہنیں تھیں۔ آگ لگنے کے وقت بچیوں کی ماں نچلی منزل پر تھی اور اسے آگ لگنے کا علم فائر ٹینڈرز کی آمد کے وقت ہی ہوا۔ سعودی شہری دفاع نے حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.