2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:2
کرم ،خیبرایجنسی:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،13شدت پسند ہلاک
اے آر وائی - کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نو شدت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ جبکہ خیبر ایجنسی میں جھڑپ کے دوران شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ جس سے ایک اہلکار شہید اورچار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
کرم ایجنسی کےوسطی علاقے مرغاں میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جن میں نو شدت پسند مارےگئے۔زخمی ہونے والے چھ شدت پسندوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھرخیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ جس سے ایک اہلکار شہید اور چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔