2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:48
تونسہ شریف:خواجہ سلیمان اورنظام الدین کے عرس کی تقریبات
اے آر وائی - تونسہ شریف میں بر صغیر کے معروف روحانی پیشوا حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ نظام الدین تونسوی کے عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔
عرس میں دنیا بھر سے ہزاروں عقیدت مند تونسہ شریف میں موجود ہیں۔حضرت خواجہ شاہ سلیمان کا یہ ایک سو چھیاسٹھ واں اور خواجہ نظام الدین کاچھیالیس واں سالانہ عرس ہے ۔ عرس کے سلسلے میں دربار سلیمانیہ اور دربار محمودیہ نظامیہ میں محفل سماع منعقد کی گئی جس میں نامور قوالوں نے ہدیہ تبریک پیش کیا۔ عرس شریف کے موقع پرسیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔