تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

سوات:سابق ناظم فضل وہاب ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

جنگ نیوز -
سوات . . . . . عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سوات کے 2 بار منتخب ناظم فضل وہاب المعروف قجیر خان اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قجیرخان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے 4سال میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ملک تباہ ہورہاہے اور اس وقت پاکستان بچانے کے لئے آخری امید عمران خان اور تحریک انصاف ہے، اس لئے آج ہمارے سیکڑوں ساتھی تبدیلی کے لئے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں تحریک انصاف، عمران خان اور انقلاب کی سونامی پہنچ چکی ہے۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.