تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

مانسہرہ : سی این جی اسٹیشن شام 5 بجے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے بند

جنگ نیوز -


مانسہرہ . . . . . آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر ضلع مانسہرہ میں رات 11 بجے کی بجائے شام 5 بجے سے ہی تمام سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ مانسہرہ سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ سی این جی ایسو سی ایشن کے ایک مشترکہ اجلاس میں مرکزی ایسو سی ایشن کی اپیل پر کیا گیا ہے اور ان دونوں اضلاع میں شام 5بجے سے ہی تمام سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں سی این جی ایسو سی ایشن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشنز نے بھی کل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.