2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4
آصفہ بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزار پر حاضری
جنگ نیوز -
گڑھی خدا بخش . . . . . صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آصفہ بھٹو کی آمد کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں مزار کے باہر بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات تھی۔ آصفہ بھٹو زرداری اپنی پھوپھی اور زیبسٹ کی سربراہ عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچنے کے بعد نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو، والدہ بے نظیر بھٹو اور ماموں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاں انہوں نے مزار کے پاس قائم اسٹالز سے کھلونے بھی خریدے اور وہاں موجود بچوں میں تقسیم کئے۔