2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4
لیہ : چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف شہریوں کا الٹا لٹک کر احتجاج
جنگ نیوز -
لیہ . . . . . لیہ میں چو ری کی بڑ ھتی واردا تو ں کے خلا ف سر نیچے اور پا وٴں اوپر۔۔جی ہاں ! الٹا لٹک کر شہر یو ں نے انو کھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے چند روز قبل حافظ آ با دکے رہا ئشی تاجر کے گھر میں چوری اور بعد ازاں کئی بار پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہ آنے اور لیہ میں دن دہا ڑے گاڑی چو ری کی بڑ ھتی واردا توں کے خلا ف پل لیہ ما ئنر پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اس مو قع پر شہر یو ں نے الٹا لٹک کر احتجاج کیا اور پو لیس کے خلا ف زبردست نعرہ با زی کی، مظا ہرین کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے چوری ہونیوالی گاڑی مالکان کو چوروں کو تاوان دے کر واپس حاصل کرنا پڑتی ہیں جبکہ ضلعی پو لیس ہا تھ پر ہاتھ دھرے شہریوں کوجھو ٹی تسلیاں دینے میں مصرو ف ہے، مظا ہر ین نے ایس ایچ او کے فو ری تبا دلہ کا مطا لبہ کیا ۔