تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

نواز شریف ، آصف زرداری ملاقات جلد ہوگی، اسلم رئیسانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری ملاقات جلد ہوگی، اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ انتخابات اپنے وقت پرہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر مقامی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ وہ سیاسی جماعت تبدیل نہیں کروں گا، اونچے محل سے غریبی جھونپڑے میں رہنے کو ترجیح دوں گا۔ کیونکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی ٹرین آگے نہیں بڑھے گی، کیوں کہ اس میں انجن اور ڈیزل نہیں ہے، نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ سیاسی بساط لپیٹنے والوں کو مایوسی ہوگی، سیاسی جماعتیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قوم کو یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پرہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.