تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

کراچی میں پاسبان جعفریہ کے راہنما کے قتل کیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . . کراچی میں پاسبان جعفریہ کے راہنما عسکری رضاکے قتل کے خلاف احتجاج جا ری ہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہقتل کا مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا ۔شیعہ علماء کونسل اور دیگر شیعہ تنظیموں نے پاسبان جعفریہ کے رہ نما عسکری رضاکے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے پر جنازے کے ساتھ گورنر ہاوٴس پہنچ کر نماز جنازہ ادا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورس نے گورنر ہاؤس کی اجنب جانے والے راستوں کو بند کرکے احتجاجی جلوس کا رخ موڑ دیا جس کے بعد مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب رخ کر لیا لیکن جلوس کو راستے میں روکا گیا،اسی دوران مظاہرین نے نماز مغربین بھی ادا کی۔واضح رہے کہ پاسبان جعفریہ کے رہ نما عسکری رضا گزشتہ روز گلشن اقبال کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ عسکری رضا کے جنازہ کے شرکاء نے شاہراہ پاکستان پر احتجاج کیا اور مقدمہ درج نہ ہونے پر دھرنادیا۔ اس موقع پر سہراب گوٹھ سے کریم آباد تک دکانیں بند کرادی گئیں اور بعد ازاں شرکاء جنازہ لیکر گورنر ہاوٴس کی طرف روانہ ہوئے،شرکاء کا کہناہے کہ عسکری رضا کے قتل کا مقدمہ درج نہ کیاگیا تو گورنر ہاوٴسپر احتجاج ضرور کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.