تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

میمو کیس: عاصمہ جہانگیر کا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . میمو گیٹ کیس میں حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ جیو نیوز سے اپنی خصوصی گفتگو میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ کمیشن کا رزلٹ کیا ہونا ہے، یہ مجھے پتہ ہے، انہوں نے کہا کہ کمیشن نے قانون کے مطابق کام کرنا ہو تو اس کے سامنے پیش ہو سکتی تھی، حسین حقانی کی وکیل نے کہا کہ کمیشن میں مرضی کا فیصلہ آنا ہے اس لئے پیش ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.