2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4
عسکری رضا قتل:10گھنٹے بعد دھرنا ختم،نمازجنازہ ادا کردی گئی
جنگ نیوز -
کراچی ... گورنر ہاؤس کراچی پر دھرنے میں شامل مظاہرین پاسبان جعفریہ کے رہنما عسکری رضا کے قتل کی ایف آئی آر کی کاپی دیکھنے اور نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعدپرامن طور پر منتشر ہوگئے ،جبکہ میت تدفین کیلئے وادی حسین قبرستان روانہ کردی گئی۔ عسکر ی رضا کو ہفتے کونامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جس کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے مظاہرین ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس آئے اوردھرنا دیا ،جودس گھنٹے جاری رہا،اس موقع پر گورنر ہاؤس کے باہر خیمے نصب کردیئے ہیں۔دھرنے میں پاسبا ن جعفریہ کے رہنما عسکری رضا کا جنازہ بھی موجود ہے۔ مظاہرین نے عسکری رضا کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور ایف آئی آر کی کاپی دھرنے کے شرکاء کو دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر سندھڈاکٹر عشرت العباد سے پاسبان جعفریہ کی6 رکنی کمیٹی کے کامیاب مذاکرات ہوئے ،جس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ اس موقع پرڈپٹی اسپیکر شہلا رضا،سنیٹرفیصل رضا عابدی اور آئی جی سندھ بھی موجود ہیں۔گورنرسندھ نے عسکر ی رضا کے لواحقین کو دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ،ادھرصدرآصف علی زرداری نے ٹیلی فونک رابطے پر مذاکراتی ٹیم کو انصاف فراہم کرنیکی یقین دہانی کرائی ۔جبکہ گورنرسندھ کے حکم پر پاسبان جعفریہ کے رہنما عسکری رضا کے قتل کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او کو طلب کرکے درج کرلیا گیا ،جبکہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو معطل کردیا گیا ہے ۔ رات گئے ایف آئی آر کی کاپی شرکاء کو دکھائی گئی ،جس کے بعد گورنر ہاؤ س پر موجود مظاہرین نے عسکری رضا کا نمازہ جنازہ اور نماز فجر اد کی اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے ،جبکہ عسکری رضا کی میت تدفین کے لئے وادی حسین قبرستان روانہ کردی گئی۔