تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

بلوچستان :سال نو کے آغاز پرہی پولیوکے دو نئے کیس سامنے آگئے

جنگ نیوز -


کوئٹہ ...بلوچستان میں سال نو کے آغاز پر ہی پولیوکے دو نئے کیس سامنے آگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے روغانی کی کلی چار گل کے رہائشی عبدالغنی کے ایک سالہ بیٹے محب اللہ اورگلستان کاریز کے عبدالصمد کی دس ماہ کی بیٹی فرزانہ کے جسم میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی ، نئے سال کے پہلے ہی روز پولیو کے دو نئے کیسز کے سامنے آنے سے محکمہ صحت کے حکام میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے ، سال 2011کے دوران بلوچستان بھر میں پولیو کے مرض کے69کیسز سامنے آئے تھے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں2011کے دوران پولیو کیسزکی تعداد181 رہی جبکہ سال 2010میں پولیو کیسز کی تعداد144 تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.