2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4
شکارپور :لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ،2 افراد ہلاک اور 3 زخمی
جنگ نیوز -
شکارپور :لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ،2 افراد ہلاک اور 3 زخمی
شکارپور…شکارپور کے علاقے قاسم گوٹھ کے قریب مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقہ چک کے تاجر عبدالرشید اپنے دوستوں کے ہمراہ سکھر سے گاوٴں آرہے تھے کہ قاسم گوٹھ کے قریب مسلح افراد نے ان کی کار کو روک کر لوٹ مار شروع کردی تاہم مزاحمت پر ڈاکووٴں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تاجر سمیت دو افراد موقع ہی پر جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کردی۔