تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

پاسبان جعفریہ کی ریلی کے شرکاء کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا جاری

جنگ نیوز -


کراچی ... پاسبان جعفریہ کی ریلی کے شرکاء کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا جاری ہے جبکہ پاسبان جعفریہ کی ریلی کے 6 رکنی شرکاء سے مذاکرات بھی ہو رہے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عسکری رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مقدمہ درج کیا جائے اورقاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔اس سے قبل شیعہ علماء کونسل اور دیگر شیعہ تنظیموں نے پاسبان جعفریہ کے رہ نماء عسکری رضاکے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے پر جنازے کے ساتھ گورنر ہاوٴس پہنچے۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ پاسبان جعفریہ کے رہ نما عسکری رضا گزشتہ روز گلشن اقبال کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہوگئے تھے۔ عسکری رضا کے جنازہ کے شرکاء نے شاہراہ پاکستان پر احتجاج کیا اور مقدمہ درج نہ ہونے پر دھرنادیا۔ احتجاجی مظاہرین ریلی کی شکل میں شارع پاکستان سے امام بارگاہ علی رضا پہنچے جہاں نمازمغربین ادا کی گئی۔ ریلی کے ہمراہ خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ریلی کے شرکاء جنازہ کے ہمراہ گورنر ہاوٴس پہنچے اور پولیس کاحصار توڑتے ہوئے گورنر ہاوٴس کے مین گیٹ کے قریب پہنچ گئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاسبان جعفریہ کی ریلی کے 6 رکنی شرکاء کو مذاکرات کے لئے گورنر ہاوٴس بلایا ہے۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ عسکری رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مقدمہ درج کیا جائے اورقاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.