تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

لاہور اور گردونواح میں خشک سردی اور شدید دھند کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور اور گردونواح میں خشک سردی اور شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے،دھند کی شدت کے باعث موٹروے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، آج بھی ڈرائیورزکا انتظار کم نہ ہو سکا۔ لاہور اور گردونواح کے علاقے گزشتہ کئی روز سے خشک سردی اور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر شدید دھند کے باعث حد نظر صفر ہو گئی۔جس کے باعث شاہراہ کو ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے شیخوپورہ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرد یا گیا۔اسلام آباد سے لاہور آنے والے ٹریفک کو شیخوپورہ انٹر چینج سے ایگزٹ کروایا جارہا ہے۔موٹر وے کی بندش کے باعث مسافروں اوربالخصوص ٹرک اور ٹریلر ڈرائیورز کو گھنٹوں بابو صابو انٹر چینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج پر گھنٹوں دھند کے چھٹ جانے اور موٹر وے کے کھلنے کا انتظارکرنا پڑا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک خشک سردی اور شدید دھند کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.