تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:16

بھارتی اداکار رضا مراد نے سربجیت سنگھ بچاوٴ مہم کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ…بالی ووڈ اداکار رضا مراد نے سربجیت سنگھ بچاوٴ مہم کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رضامراد جو حال ہی میں امرتسرکے دورے سے واپس آئے ہیں انہوں نے اس کیلئے باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ رضامراد نے بیس برس سے پاکستانی جیل میں دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے کو بچانے کی مہم کا اغازکیا ہے رضامراد نے پاکستانی اور بھارتی پالیمان کے سامنے احتجاج کے علاوہ افلمی صنعت سے وابستہ پنجابی برادری سے مدد لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق سربجیت کا المناک کیس ہے اگر اس نے غلط بھی کیا ہے تو اس نے اپنے جرم سے زیادہ سزا پالی ہے ۔رضا کا کہنا ہے کہ اس وقت سر بجیت کو بھارت واپس لانے کیلئے آواز اٹھانے کا وقت ہے ۔اس کیلئے اس نے پنجاب کی فلمی صنعت کو متحرک کرنے کا اعلان کے ساتھ ساتھبھارتی وزیر اعظم اور صدر کو جب سفارت خانے کے ذریعے پاکستانی صدر اور وزیرا عظم کو خطوط لکھنے کا اعلان کیا۔ اس نے وزارت خارجہ کے ذریعے احتجاج کی بھی یادداشت بھیجنے کا اعلان کیا۔رضا کی طرف سے پاک بھارت سرحد پر موم بتیاں روشن کرکے احتجاج کی منصوبہ بندی بھی ہے ۔ سربجیت نے پاکستان کے لاہور اور ملتان شہر میں1990میں بم دھماکے کیے جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.