تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:27

خیبر ایجنسی: امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ،7افراد ہلاک

جنگ نیوز -


پشاور… خیبر ایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چارشدت پسندسمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھراپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بھی 12شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں زکاخیل امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چارشدت پسند مارے گئے جھڑپ میں ایک رضا کار بھی جاں بحق ہوگیابھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیاگیا جھڑپ میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقہ غلجو میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اور18 زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.