تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:49

گجرات میں کار پر فائرنگ، پولیس کانسٹیبل سمیت7افراد ہلاک

جنگ نیوز -


گجرات … گجرات کی تحصیل کھاریاں میں زمین کے تنازع پر مسلح افرادکی فائرنگ سے گیارہ سال کے راہ گیر لڑکے سمیت سات افرادہلاک ہوگئے۔ کھاریاں میں گلیانہ چوک پر گھات لگائے مسلح افرادنے ایک گاڑی پر حملہ کردیا۔اندھا دھند فائرنگ سے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار بینک آفیسر محمد شریف،محافظ محمد شفیق ،ساتھی محبوب ،عثمان ،عرفان مبین اور یونس عدیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر گیاہ سال کا راہ گیر لڑکا بھی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے فوری بعد تھانہ گلیانہ سے پولیس موقع پر پہنچی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ورثاء نے لاشیں گلیانہ چوک پر احتجاج کیا ور دھرنا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازعے کا نتیجہ ہے اور چھ ماہ قبل بھی فریقیں میں فائرنگ کے تبادلے میں مقتول بینک آفیسر شریف کا بھائی راجا اصغر بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.