2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:5
کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے کوئی نوٹس نہیں ملا، حسین حقانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہا ہے کہ میمو گیٹ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے پیش ہونے کے لئے کوئی نوٹس یا سمن نہیں ملا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیسے ہی سمن یا نوٹس ملا، پیش ہوجاؤنگا۔ واضح رہے کہ آج جب تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی شروع ہوئی تو کمرہ میں حسین حقانی موجود نہ تھے جس پر کمیشن کے سربراہ جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آیا حسین حقانی کو بتادیا گیا تھا۔