2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:54
میموکیس،عدالتی تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جاری
اے آر وائی - عدالت عظمی کی جانب سے میمو معاملے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے تین رکنی کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے۔
چیف جسٹس بلو چستان قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کے سربراہ ہیں۔ اراکین میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔سکریٹری خارجہ سلمان بشیر اوراٹارنی جنرل مولوی انوار الحق اور سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
تین فریقین نے کمیشن کے سامنے اپنا ریکارڈ پیش کردیا۔ سیکریٹری کمیشن جواد عباس سے بتایا کہ اجلاس کی کارروائی اوپن ہو گی۔ میڈیا کو کمیشن کی کارروائی پرپورٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔