2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:16
ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
جنگ نیوز -
تہران… ایران نے خلیجی سمندری حدود میں جاری بحری مشقوں کے دوران دور مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل دو سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل کا یہ تجربہ آبنائے ہرمز کے نزدیک کیا گیا۔اس میزائل کو ایرانی ماہرین نے ملکی سطح پر تیار کیا ہے۔ اس میزائل کی پہلی بار جانچ کیا گئی ہے۔میزائل خلیج میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایران کی جانب سے مزید میزائل تجربات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔پیر کو ایرانی بحری مشقوں کا اخری روزہے۔