2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:12
لاہور پنڈی اور بڑے شہروں میں جدیدٹرانسپورٹ چلائی جائیگی
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےکہا ہےکہ لاہور پنڈی ،ملتان اور فیصل آباد میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام بس ریپڈ سسٹم متعارف کرادیا جائےگا ۔ اس سلسلے میں برادر اسلامی ملک ترکی سے مدد لی جارہی ہے۔
وہ استنبول روانگی سے پہلے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی اور ٹریفک سسٹم میں بھی ترکی کی مہارت سے استفادہ کیا جائے گا ۔ شہباز شریف کا کہناتھاکہ ترکی سے گہرے رشتے ہیں انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔