تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:38

پتہ نہیں صدر سے کون ملاقات کرانا چاہتا ہے، نواز شریف

جنگ نیوز -


کراچی… مسلم لگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ زرداری سے ملاقات سے متعلق اسلم رئیسانی کے بیا ن کا علم نہیں اور نہ ہی معلوم میری اور زرداری صاحب کی ملاقات کون کرانا چاہتا ہے، میں زرداری صاحب کے مشورے سے کراچی نہیں آیا۔ بہاول پور کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے حق میں ہیں ، ہزارہ صوبے سمیت چھوٹے یونٹس بھی بنانے کے حق میں ہیں ، کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تنظیم ہو چکی ہے، آج صوبائی الیکشن ہیں ،مسلم لیگ ن میں باقاعدہ جمہوریت ہے ، حکومت جمہوریت میں مخلص ہے تو جلد انتخابات کا اعلان کرے ، میں خود انتخابات کے ذریعے صدر منتخب ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیانات کچھ دن میں بدل لیتے ہیں ہم چاہتے ہیں پاکستان آگے بڑھے،نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں امن وامان اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہیسندھ کی لسانی بنیادوں پر تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.