تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:38

نئے صوبوں کا قیام، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں آئینی مسودہ جمع کرادیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد… ایم کیو ایم نے بیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیاہے، اس میں نئے صوبے بنانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے پچیس اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل ایک اور239 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ آئین کے آرٹیکل ایک میں تجویز کردہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہزارہ بنایا جائے، جبکہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں ایک یازیادہ صوبے بنائے جا ئیں۔ آئین کے آرٹیکل 239کی شق 4کو نکالنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ اس شق میں اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ صوبوں سے متعلقہ ترامیم کیلئے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے علاوہ متعلقہ صوبائی اسمبلی سے بھی دو تہائی سے ترمیم کی منظوری حاصل کی جائے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم نے صوبہ پنجاب میں جنوبی پنجاب پر مشتمل نیا صوبہ یا نئے صوبے اور خیبرپختونخوا میں ہزارہ خطہ پر مشتمل نیا صوبہ بنانے سے متلعق سینیٹ میں دو الگ الگ قراردادیں بھی جمع کرادی ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.