2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:16
گیس بحران، پنجاب چیمبرز کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب بھر کے تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے گیس بحران کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاجی مظاہروں، اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے بعد سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی۔ احتجاجی تحریک کا فیصلہ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پنجاب بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجرتنظیموں کے نمائندہ اجلاس میں کیا گیا، لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس بحران کے خلاف احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں صنعت کار اور تاجر تنظیمیں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گی۔ اگر گیس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو آخری مرحلے میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی جائے گی۔