2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16
لاہور: پاسپورٹ فیس میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاسپورٹ فیسوں میں اضافے کے خلاف لاہور میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاسپورٹ آفس ایبٹ روڈ انتظامیہ کے نامناسب رویہ پر دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ایبٹ روڈ پر واقع پاسپورٹ آفس میں آج صبح لوگ پاسپورٹ بنوانے کے لئے جمع ہوئے تو انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے نئی مقرر کردہ فیس کے تحت پیسے جمع کروانے کا کہا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمعہ کے روز پاسپورٹ آفس کی 21سو روپے فیس جمع کروائی تھی اور انہیں کہا گیا تھا کہ پیر کے روز ان کا پاسپورٹ بن جائے گا لیکن جب وہ آئے تو انہیں مزید فیس جمع کروانے کا کہا گیا۔ اس دوران تلخ کلامی پر مشتعل افراد نے دفتر کے شیشے توڑ دیئے۔