تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:12

نئے صوبوں کی تشکیل،ایم کیو ایم نے20ویں آئینی ترمیم جمع کرادی

اے آر وائی - ایم کیوایم نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبوں کے حوالے سے بیسویں آئینی ترمیم جمع کرادی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ جنوبی پنجاب اور ہزارہ کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے پچیس ارکان کے دستخطوں پر مشتمل یہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو مشرقی پاکستان نہیں بننے دیں گے۔ اسی طرح ہزارہ اور جنوبی پنجاب کو بھی بلوچستان نہیں بنے دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کے حوالے سے پنجاب کے اکیس اور خیبر پختون خوا کے دو اضلاع ڈی آئی خان اور ٹانک میں عوامی ریفرنڈم کرائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.