تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:39

مارشل لا کے نفاذ کی شدید مزاحمت کرینگے، فضل الرحمن

اے آر وائی - جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مارشل نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو شدید مزاحمت کی جائیگی۔ تیمر گرہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کی جائے، تمام سیاسی جماعتیں اس کی تحقیقات کرانے پر متفق ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متحدہ مجلس عمل جلد بحال ہو جائے گی، مولانا فضل الرحمن نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے،حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.