2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16
فیصل آباد میں پولیس چوکی کا کنڈا پکڑا گیا
جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . . فیصل آباد میں پولیس چوکی کا کنڈا پکڑا گیا،فیسکو حکام کے مطابق اہلکار سات ماہ سے بجلی چوری کررہے تھے،سی پی او فیصل آباد نے بجلی چوری میں ملوث چوکی انچارج کی گرفتاری کا حکم دیا ہے،پولیس چوکی مکوانہ میں بجلی چوری کی شکایت پرجب فیسکو کی ٹیم پہنچی تو انکشاف ہوا کہ پولیس چوکی اور اس سے ملحقہ کوارٹرز میں گذشتہ سات ماہ سے کنڈا ڈال کربجلی چوری کی جا رہی ہے، فیسکو ٹیم نے جب کنڈے کاٹنے کی کوشش کی تو چوکی انچارج نذیر احمد نے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے روک دیا، تاہم بعدمیں جیونیوز کی ٹیم کے پہنچنے پرپولیس اہلکاروں نے کنڈے تواتارنے دیئے لیکن وہ فیسکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے،بجلی چوری کا معاملہ سامنے آنے پر سی پی او فیصل آباد بلال صدیق کی ہدایت پر چوکی انچارج کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔