تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16

لاہور:شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ رات 11 بجے سے صبح گیارہ بجے تک کوئی پرواز روانہ نہ ہو سکی۔مسقط سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 230اور بارسلونہ سے آنے والی پرواز پی کے 796 شدید دھند کے باعث کراچی اُتا رلی گئیں۔ گلف ایئر لائن کی بحرین اور پی آئی اے کی دبئی جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اندرون ملک پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 315 دھند کے باعث ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اس پرواز میں مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف کو بھی کراچی پہنچنا تھا۔ اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے385 منسوخ کر دی گئی۔ جبکہ اسلام آباد سے آنے والی دو پروازوں پی کے 651 اور پی کے 302 کی آمد تاخیر کا شکار ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.