2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16
سندھ میں اس بارزیادہ نشستیں ملنی چاہئیں،نوازشریف
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے کہا ہے کہ سندھ میں اس بارزیادہ نشستیں ملنی چاہئیں،ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں مگر اسے صحیح طریقے سے چلایانہیں گیا، سندھ کی حالت کسی نے تبدیل نہیں کی،ن لیگ بہتری لائے گی، سندھ کے عوام نے حکمرانی دی ، حکمران انھیں بھول گئے ۔کراچی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اگر زرداری صاحب میثاق جمہوریت پر عمل کرتے اور وہ دوبارہ کامیاب ہوتے تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی ۔اُن کا کہناتھا کہ انصاف،صحت ،تعلیم کے میدان میں ہماری پالیسیز پرعمل نہیں کیا گیا،بینظیر نے میثاق جموریت پر دستخط کیے تھے، اس کی لاج رکھ لی ہوتی، بھوک ، افلاس ، غربت بیروزگاری کیساتھ ملک نہیں چلتے ۔انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے ملک میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ، بجلی کے بحران نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ انشاء اللہ ہماری حکومت ہی کریگی ، دفاعی میدان میں ہماری خدمات کسی سے کم نہیں ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیا گو زرداری گو نعرہ لگانے سے زرداری چلے جائیں گے۔