تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:5

گوجرانولہ کے جلسہ نے مسلم لیگ کی مقبولیت ثابت کردی،ریاض پاپا

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے گوجرانولہ میں شاندار اور تاریخی جلسہ نے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت ثابت کردی ہے کہ گوجرانولہ کے عوام نے میاں نواز شریف اور خرم دستگیر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، یہ بات مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنماؤں چوہدری ریاض پاپااومنظور جنجوعہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو کرپٹ اور لوٹاکریسی کیذریعے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا پھٹے پرانے مسترد شدہ لوگوں کیذریعے انقلاب دیوانے کا خواب ثابت ہوگایہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کے ذریعے اسٹیج سجانے والے ایم کیوایم کے خلاف ایک لفظ بھی کہنے سے گھبراتے ہیں وہ دن دور نہیں کہ انشااللهء میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا میں ایک ٹائیگربنے گا اور ترقی وخوشحالی کا دور دورہ شروع ہوگاملک کے عوام اور اوورسیز پاکستانی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں جس کا ثبوت گوجرانولہ کے جلسہ ہے انہوں انقلاب کو سونامی کہنا ہی حماقت ہے سونامی میں کو گنداور بدبودار چیزیں بھی داخل ہوجاتی ہیں اور اس سے ہلاکتیں ہوتی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.