تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:16

صوفی محمد کی بیٹوں سمیت انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی

جنگ نیوز -
پشاور…کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد اور ان کے تین بیٹوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عاصم امام نے مولانا صوفی محمد کے خلاف پانچ مقدمات کی سماعت کی۔ جن میں سابق ایم پی اے بدیغ الزمان کے قتل اور گراسی گراوٴنڈ جلسے میں اعلیٰ عدلیہ کو غیر شرعی قرار دینے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ مولانا صوفی محمد کے ہمراہ ان کے تین بیٹے ضیااللہ، رضوان اللہ اور حیات اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔جو ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں شریک دودرجن سے زیادہ ملزمان اور گواہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.