تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:16

اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

جنگ نیوز -
پشاور…اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔پشاور کے مقامی قانون دان عبدالصمد مروت نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلاجواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح مزید بڑھے گی۔ انہوں نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اور خیبر پختونخوا میں گیس لوڈ شیڈنگ بند کروانے کی بھی درخواست کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.