2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:16
محکمہ بہبود آبادی سندھ میں عارضی بنیاد پرکام کرنیوالے ڈاکٹرزکا مظاہرہ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے محکمہ بہبود آبادی میں عارضی بنیاد پرکام کرنے والے ڈاکٹرزنے سندھ اسمبلی کے باہرمظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ریگولر کیا جائے۔سندھ اسمبلی کے باہرپاپولیشن ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فی الفور ریگولر کیاجائے اور کے مسائل بھی حل کئے جائیں اس موقع پر مظاہرین نے اسپیکر نثار کھوڑو کی گا ڑی کو روک لیا اورنعرہ بازی کی۔ اسپیکر نثار کھوڑو نے مظاہرین کے مطالبات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے مطالبات حل کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندہ سیدقائم علی شاہ سے بات کریں گے۔ احتجاج میں شامل ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے باوجود 8 جون 2010 سے عارضی بنیاد پر کام کررہے ہیں اور حکو مت انکی جگہ نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کے لئے اخبارات میں اشتہار دے رہی ہے۔