تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:16

اولمپکس 2012:سٹے بازوں سے نمٹنے کے لیے خصو صی کمیٹی تشکیل

جنگ نیوز -


لندن …اولمپک کھیلو ں کی تا ر یخ میں پہلی بار سٹے بازی کے خلا ف خصو صی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو لندن اولمپکس 2012 میں غیر قانونی سٹے بازی کو روکنے کے لیے اقدامات کر ے گی ۔ کر کٹ کے میدان میں سٹے اورمیچ فکسنگ کی خبریں گز شتہ سا ل میڈیا پر چھا ئی رہیں جس کے بعد اب اولمپکس میں بھی سٹے اور ایونٹ فکسنگ کے خدشات کا خطر ہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اولمپک کھیلو ں کے بر طا نوی وزیرHugh Robertson کا کہنا ہے کہ لند ن اولمپکس میں سٹے بازی سب سے بڑا خطر ہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کی وجہ سے شائقین کی کھیلوں میں دلچسپی ختم ہو جا تی ہے۔سٹّے کو روکنے کے لیے بنا ئی جا نے والی خصو صی کمیٹی نہ صرف ان سٹے با زوں کے خلا ف اقدامات کر ے گی جو کھلاڑیوں کو بھاری رقم دے کر خر یدنے کی کو شش کر یں گے بلکہ یہ انٹر پول کے تعاون سے بین الا قوامی سطح پر ہونے والی سٹے بازی پر بھی نظر رکھے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.