2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:27
کاورباری مراکز پر دہشت گردوں کا حملہ لمحہ فکریہ ہے ، رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی جانب سے حیدری مارکیٹ میں دستی بم سے حملے پر گہری تشویش کااظہا رکیا ہے اور حملے میں 2افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں بھی شادمان کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ایک موبائل فرنچائز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز پردہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات پرامن شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے مطالبہ کیا کہ حیدری مارکیٹ میں دستی بم سے حملے کا نوٹس لیاجائے اور کاروباری مراکز کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات بروئے لائے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔